اَلنَّحْبُ:اس نذر کو کہتے ہیں جس کا پورا کرنا واجب ہو۔محاورہ ہے۔قَضٰی فُلَانٌ نَحْبَہٗ یعنی فلاں نے اپنے نذر پوری کی قرآن پاک میں ہے: (فَمِنْھُمْ مَّنْ قَضٰی نَحْبَہٗ وَمِنْھُمْ مَّنْ یَّنْتَظِرُ) ان میں سے بعض ایسے ہیں جو اپنی نذر سے فارغ ہوگئے ہیں اور بعض ایسے ہیں کہ انتظار کررہے ہیں۔ (۳۳۔۲۳) مجازاً اس سے موت مراد لی جاتی ہے جیسا کہ قَضٰی اَجَلَہٗ اَوِ اسْتَوْفٰی اَکْلَہٗ اَوْقَضٰی مِنَ الدُّنْیَا حَاجَتَہٗ وغیرہ محاورات استعمال ہوتے ہیں اور ان سے موت مراد ہوتی ہے۔اَلنَّحِیْبُ کے معنی گریہ زاری اور آواز کے ساتھ رونے کے ہیں اور نَحَابٌ کھانسی کو کہتے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
نَحْبَهٗ | سورة الأحزاب(33) | 23 |