Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ईमान वालों के रूप में ऐसे पुरुष मौजूद हैं कि जो प्रतिज्ञा उन्होंने अल्लाह से की थी उसे उन्होंने सच्चा कर दिखाया। फिर उन में से कुछ तो अपना प्रण पूरा कर चुके और उन में से कुछ प्रतीक्षा में हैं। और उन्होंने अपनी बात तनिक भी नहीं बदली

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

مومنوں میں بعض ایسے بھی ہیں جنہوں نے سچ کیا جو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے عہد کیا تھا چنانچہ اُن میں سے کچھ نے اپنی نذر پوری کردی ہے اور اُن میں سے ہے جو انتظار کر رہا ہے اور انہوں نے کچھ بھی تبدیلی نہیں کی،ذرا بھی تبدیلی کرنا۔

By Amin Ahsan Islahi

اہلِ ایمان وہ جانباز بھی ہیں ، جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو پورا کر دکھایا ۔ سو ان میں سے بعض تو اپنا عہد پورا کرچکے اور بعض منتظر ہیں اور انہوں نے ذرا بھی تبدیلی نہیں کی ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اہلِ ایمان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے وہ عہد و پیمان سچا کر دکھایا جو اللہ سے کیا تھا ۔ سو ان میں سے کچھ وہ ہیں جو اپنا وقت پورا کر چکے ہیں اور کچھ اس ( وقت ) کا انتظار کر رہے ہیں اور انہوں نے ( اپنی روش میں ) ذرا بھی تبدیلی نہیں کی ۔

By Moudoodi

ایمان لانے والوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا ہے ۔ ان میں سے کوئی اپنی نذر پوری کر چکا اور کوئی وقت آنے کا منتظر ہے 39 انہوں نے اپنے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔

By Mufti Naeem

ایمان والوں میں ( بعض ) لوگ ہیں کہ انہوں نے اللہ ( تعالیٰ ) سے جو وعدہ کیا تھا اسے سچ ( ثابت ) کردکھایا پس ان میں سے بعض وہ ہیں کہ جنہوں نے اپنی نذر پوری کردی اور ان میں سے بعض وہ ہیں کہ جو انتظار کررہے ہیں اور انہوں نے ذرہ برابر بھی ( اپنے عزائم میں ) تبدیلی نہیں کی

By Mufti Taqi Usmani

انہی ایمان والوں میں وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا اسے سچا کر دکھایا ۔ پھر ان میں سے کچھ وہ ہیں جنہوں نے اپنا نذرانہ پورا کردیا ، اور کچھ وہ ہیں جو ابھی انتظار میں ہیں ۔ ( ١٩ ) اور انہوں نے ( اپنے ارادوں میں ) ذرا سی بھی تبدیلی نہیں کی ۔

By Noor ul Amin

مومنوں میں سے کچھ ایسے لوگ ہیں کہ انہوں نے اللہ سےجو عہد کیا تھااسے سچ کردکھایاان میں سے کوئی تواپنی ذمہ داری پوری کرچکا اور کوئی موقع کا انتظارکررہا ہے اور انہوں نے اپنے عہدمیں کوئی تبدیلی نہیں کی

By Kanzul Eman

مسلمانوں میں کچھ وہ مرد ہیں جنہوں نے سچا کردیا جو عہد اللہ سے کیا تھا ( ف٦۰ ) تو ان میں کوئی اپنی منت پوری کرچکا ( ف٦۱ ) اور کوئی راہ دیکھ رہا ہے ( ف٦۲ ) اور وہ ذرا نہ بدلے ( ف٦۳ )

By Tahir ul Qadri

مومنوں میں سے ( بہت سے ) مَردوں نے وہ بات سچ کر دکھائی جس پر انہوں نے اﷲ سے عہد کیا تھا ، پس ان میں سے کوئی ( تو شہادت پا کر ) اپنی نذر پوری کر چکا ہے اور ان میں سے کوئی ( اپنی باری کا ) انتظار کر رہا ہے ، مگر انہوں نے ( اپنے عہد میں ) ذرا بھی تبدیلی نہیں کی