Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब ईमान वालों ने सैन्य दलों को देखा तो वे पुकार उठे, "यह तो वही चीज़ है, जिस का अल्लाह और उस के रसूल ने हम से वादा किया था। और अल्लाह और उस के रसूल ने सच कहा था।" इस चीज़ ने उन के ईमान और आज्ञाकारिता ही को बढ़ाया

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب ایمان والوں نے فوجوں کو دیکھاتو اُنہوں نے کہاکہ یہ وہی چیزہے جس کا اﷲ تعالیٰ اوراُس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیاتھاا ور اﷲ تعالیٰ اور اُس کے رسول نے سچ کہااوراُس چیزنے اُن کے ایمان اوراطاعت میں اضافہ ہی کیا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جب اہلِ ایمان نے جماعتوں کو دیکھا تو وہ بولے کہ یہ تو وہی چیز پیش آئی ، جس کا اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کر رکھا تھا اور اللہ اور اس کے رسول نے بالکل سچ کہا اور اس چیز نے ان کے ایمان واطاعت ہی میں اضافہ کیا ۔

By Hussain Najfi

اور ( سچے ) اہلِ ایمان کا حال یہ تھا کہ جب انہوں نے لشکروں کو دیکھا تو کہنے لگے کہ یہ ہے وہ ( لشکر ) جس کا خدا اور رسول نے وعدہ کیا تھا اور خدا اور رسول نے سچ فرمایا تھا اور اس ( بات ) نے ان کے ایمان اور ( جذبۂ ) تسلیم میں مزید اضافہ کر دیا ۔

By Moudoodi

اور سچے مومنوں ( کا حال اس وقت یہ تھا کہ 36 جب انہوں نے حملہ آور لشکروں کو دیکھا تو پکار اٹھے کہ یہ وہی چیز ہے جس کا اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھا ، اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی بات بالکل سچی تھی 37 اس واقعہ نے ان کے ایمان اور ان کی سپردگی کو اور زیادہ بڑھا دیا ۔ 38

By Mufti Naeem

اور جو لوگ ایما رکھتے ہیں جب انہوں نے ( دشمنوں کی ) جماعتوں کو دیکھا تھا تو انہوں نے فقط یہی کہا تھا کہ یہی تو ہے وہ بات جس کا ہم سے اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) نے وعدہ فرمارکھا تھا اور اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) نے سچ ہی فرمایا تھا اور اس ( اس ) نے تو صرف ان کے ایمان اور فرماں برداری میں اضافہ ہی کیا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ ایمان رکھتے ہیں ، جب انہوں نے ( دشمن کے ) لشکروں کو دیکھا تھا تو انہوں نے یہ کہا تھا کہ : یہ وہی بات ہے جس کا وعدہ اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے کیا تھا ، اور اللہ اور اس کے رسول نے سچ کہا تھا ۔ اور اس واقعے نے ان کے ایمان اور تابع داری کے جذبے میں اور اضافہ کردیا تھا ۔

By Noor ul Amin

اور جب مومنوں نے ان لشکروں کو دیکھاتوکہنے لگے: ’’یہ تووہی بات ہے جس کا اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھااوراللہ اس کے رسول نے سچ ہی کہا تھا ‘‘اوراس واقعہ نے ان کے ایمان اور فرماں برداری کو ہی مزید بڑھادیا

By Kanzul Eman

اور جب مسلمانوں نے کافروں کے لشکر دیکھے بولے یہ ہے وہ جو ہمیں وعدہ دیا تھا اللہ اور اس کے رسول نے ( ف۵۸ ) اور سچ فرمایا اللہ اور اس کے رسول نے ( ف۵۹ ) اور اس سے انھیں نہ بڑھا مگر ایمان اور اللہ کی رضا پر راضی ہونا

By Tahir ul Qadri

اور جب اہلِ ایمان نے ( کافروں کے ) لشکر دیکھے تو بول اٹھے کہ یہ ہے جس کا اﷲ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ فرمایا تھا اور اﷲ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے ، سو اس ( منظر ) سے ان کے ایمان اور اطاعت گزاری میں اضافہ ہی ہوا