اَلاِلْحَافُ کے معنی الحاح یعنی چمٹ کر مانگنا کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے: (لَا یَسۡـَٔلُوۡنَ النَّاسَ اِلۡحَافًا) (۲۔۲۷۳) (اور شرم کے سبب) لوگوں سے منہ پھوڑ کر (اور) لپٹ کر نہیں مانگ سکتے۔اسی سے استعارہ کے طور پر اَلْحَفَ شَارِبَہٗ کا محاورہ استعمال ہوتا ہے جس کے معنی مونچھیں جڑ سے کاٹ دینے کے ہیں اور یہ دراصل لَحَافٌ سے ہے اور لحاف کے معنی اوڑھنے کا کپڑا ہیں۔اَلْحَفْتُہٗ فَالْتَحَفَ:میں نے اسے لحاف میں ڈھانپ دیا چنانچہ وہ اس میں لپٹ گیا۔
Words | Surah_No | Verse_No |
اِلْحَافًا | سورة البقرة(2) | 273 |