Blog
Books
Search Quran
Lughaat

الرُّمُّ: (ن) کے معنیٰ پوشیدہ چیز کی اصلاح اور مرمت کرنے کے ہیں رشمَّۃٌ خاص کر بوسیدہ ہڈی کو کہا جاتا ہے۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (مَنۡ یُّحۡیِ الۡعِظَامَ وَ ہِیَ رَمِیۡمٌ ) (۷۶:۷۸) ہڈیاں جب بوسیدہ ہوجائیں گی تو انہیں کون زندہ کرسکتا ہے۔ (مَا تَذَرُ مِنۡ شَیۡءٍ اَتَتۡ عَلَیۡہِ اِلَّا جَعَلَتۡہُ کَالرَّمِیۡمِ ) (۵۱:۴۲) جس چیز پر سے ہوکر وہ گزرتی ہے اسے پرانی ہڈی کی طرح (چورہ) کئے بغیر نہ چھوڑتی۔ اَلرُّمَّۃُ: خاص طور پر بوسیدہ رسی کو کہا جتا ہے اور اَلرِّّمُّ: لکڑی، بھوسہ وغیرہ کے چورہ کو کہتے ہیں۔ رَمَّمْتُ الْمَنْزِلَ: عمارت کی مرمت کرنا۔ جیسے تَفَقَّدْتُّ (کسی چیز کی دکھا بھال کرنا) مشہور محاورہ ہے۔ (1) (مثل) (اِدْفَعْہُ اِلَیہِ بِرُمَّتِہٖ) اسے کُلَّیۃً اس کے سپرد کردیجئے۔ اَلْاِرْمَامُ: اس کے معنی خاموش ہونے کے ہیں اور اَرَمَّتْ عِظَامُہٗ کے معنیٰ ہڈیوں کا اس قدر بوسیدہ ہوکر باریک ہوجانا کہ پھونکنے سے اڑجائیں اور آواز نہ آئے تَرَمْرَمَ الْقَوْمُ کے معنیٰ مہمل بڑبڑانے یا گفتگو کے لئے ہونٹ ہلاکر رہ جانے کے ہیں۔ اَلرُّمَّانُ: (فعلان) انار کو کہتے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
رَمِيْمٌ سورة يس(36) 78
كَالرَّمِيْمِ سورة الذاريات(51) 42