और उस ने हम पर फबती कसी और अपनी पैदाइश को भूल गया। कहता है, "कौन हड्डियों में जान डालेगा, जबकि वे जीर्ण-शीर्ण हो चुकी होंगी?"
اوراُس نے ہمارے لیے ایک مثال بیان کی اور اپنی پیدائش کو بھول گیا، اس نے کہاکہ اُن ہڈیوں کوکون زندہ کرے گا حالانکہ وہ بوسیدہ ہوں گی؟
اور اس نے ہم پر ایک پھبتی چست کی اور اپنی پیدائش کو بھول گیا؟ کہتا ہے کہ بھلا ہڈیوں کو کون زندہ کرسکتا ہے جبکہ وہ بوسیدہ ہوجائیں گی؟
وہ ہمارے لئے مثالیں پیش کرتا ہے اور اپنی خلقت کو بھول گیا ہے وہ کہتا ہے کہ ان ہڈیوں کو کون زندہ کرے گا جبکہ وہ بالکل بوسیدہ ہو چکی ہوں؟
اب وہ ہم پر مثالیں چسپاں کرتا ہے 66 اور اپنی پیدائش کو بھول جاتا ہے 67 ۔ کہتا ہے کون ان ہڈیوں کو زندہ کرے گا ۔ جبکہ یہ بوسیدہ ہوچکی ہوں ؟
اور وہ ہمارے لیے مثالیں بیان کرتا ہے اور اپنی پیدائش کو بھول گیا ، اس نے کہا کون ہڈیوں کو زندہ کرے گا جبکہ وہ پارہ پارہ / بوسیدہ ہوجائیں گے
ہمارے بارے میں تو وہ باتیں بناتا ہے ، اور خود اپنی پیدائش کو بھلا بیٹھا ہے ، کہتا ہے کہ : ان ہڈیوں کو کون زندگی دے گا جبکہ وہ گل چکی ہوں گی ؟
وہ ہمارے لئے مثال بیان کرتااوراپنی تخلیق بھول گیاکہتا ہے کہ بوسیدہ ہڈیاں کون زندہ کرے گا؟‘‘
اور ہمارے لیے کہاوت کہتا ہے ( ف۱۰۳ ) اور اپنی پیدائش بھول گیا ( ف۱۰٤ ) بولا ایسا کون ہے کہ ہڈیوں کو زندہ کرے جب وہ بالکل گل گئیں ،
اور ( خود ) ہمارے لئے مثالیں بیان کرنے لگا اور اپنی پیدائش ( کی حقیقت ) کو بھول گیا ۔ کہنے لگا: ہڈیوں کو کون زندہ کرے گا جبکہ وہ بوسیدہ ہوچکی ہوں گی؟