اَلشَّوبُ: (ن) کے معنیٰ ہیں: خلط ملط کرنا۔ قرآن پاک میں ہے: (لَشَوۡبًا مِّنۡ حَمِیۡمٍ) (۳۷:۶۷) گرم پانی ملاکر۔ اور عَسْلٌ یعنی شہد کو شَوْبٌ یا تو اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ تمام مشروبات میں ملایا جاتا ہے اور یا اس لئے کہ اس کے ساتھ موم ملا ہوا ہوتا ہے مثل مشہور ہے۔ (1) مَاعِنْدَہٗ شَوْبٌ وَّلَا رَوْبٌ: نہ اس کے پاس شہد ہے اور نہ دودھ بالکل قلاس ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
لَشَوْبًا | سورة الصافات(37) | 67 |