Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْمَحْقُ کے معنی گھٹنے اور کم ہونے کے ہیں اور اسی سے اَلْمِحَاقُ قمری مہینہ کی ان آخری راتوں کو کہتے ہیں جن میں چاند نمودار نہیں ہوتا۔ اِنْمَحَقَ وَامْتَحَقَ کے معنی کم ہونا اور مٹ جانا ہیں اور مَحَقَہ کے معنی کسی چیز کو کم کرنے اور اس سے برکت کو ختم کردینے کے ہیں۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (یَمۡحَقُ اللّٰہُ الرِّبٰوا وَ یُرۡبِی الصَّدَقٰتِ) (۲۔۲۷۶) خدا سود کو نابود ( یعنی بے برکت کرتا) اور خیرات ( کی برکت) کو بڑھاتا ہے۔ (وَ یَمۡحَقَ الۡکٰفِرِیۡنَ) (۳۔۱۴۱) اور کافروں کو نابود کردے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
وَيَمْحَقَ سورة آل عمران(3) 141
يَمْحَقُ سورة البقرة(2) 276