और ताकि अल्लाह ईमान वालों को छाँट ले और इनकार करने वालों को मिटा दे।
اورتاکہ اﷲ تعالیٰ ان لوگوں کوخالص کرلے جوایمان لائے اورکافروں کومٹا دے۔
اور تاکہ اللہ مؤمنوں کو چھانٹ کر الگ کردے اور کافروں کو مٹادے ۔
نیز اللہ اس ( ابتلا و آزمائش ) سے یہ چاہتا تھا کہ خالص اہل ایمان کو چھانٹ کر الگ کر دے اور کافروں کو رفتہ رفتہ مٹا دے ۔
اور وہ اس آزمائش کے ذریعہ سے مومنوں کو الگ چھانٹ کر کافروں کی سر کو بی کر دینا چاہتا تھا ۔
اور تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) ایمان والوں کو پاک صافکردے اور کافروں ( کے عزائم ) کو مٹادے ۔
اور مقصد یہ ( بھی ) تھا کہ اللہ ایمان والوں کو میل کچیل سے نکھار کر رکھ دے اور کافروں کو ملیا میٹ کر ڈالے ۔
اور اسلئے بھی کہ وہ اس آزمائش کے ذریعہ مومنوں کو پاک صاف کرکے چھانٹ لے اور کافروں کو ملیامیٹ کردے
اور اس لئے کہ اللہ مسلمانوں کا نکھار کردے ( ف۲۵۲ ) اور کافروں کو مٹادے ( ف۲۵۳ )
اور یہ اس لئے ( بھی ) ہے کہ اللہ ایمان والوں کو ( مزید ) نکھار دے ( یعنی پاک و صاف کر دے ) اور کافروں کو مٹا دے