Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلتَّلُّ: اصل میں تَلُّ کے معنی بلند جگہ یعنی ٹیلہ کے ہیں اور تَلِیْلٌ گردن کو کہتے ہیں اور (تَلَّہٗ لِلۡجَبِیۡنِ ) (۳۷:۱۰۳) کے معنی ٹیلے پر لٹا دینے کے ہیں۔ جیسے: تَرَبَّہٗ (کسی کو زمین پر گرانا) بعض نے کہا ہے کہ اس کے معنی تَلِیْل یعنی گردن اور رخسار کے بل لٹا دینا ہیں جیساکہ جبین (پٹ پڑی) کے لفظ سے مفہوم ہوتا ہے۔ مِتَلٌّ: نیزہ وغیرہ جسے مار کر کسی کو پچھاڑا جاتا ہے، (سیدھا اور سخت نیزہ)

Words
Words Surah_No Verse_No
وَتَلَّهٗ سورة الصافات(37) 103