Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلسَّھْمُ: وہ تیر جو چلایا جاتا ہے نیز قرعہ اندازی کے تیر وغیرہ کو سَھْمٌ کہا جاتا ہے۔ اسی سے قرآن پاک میں ہے: (فَسَاہَمَ فَکَانَ مِنَ الۡمُدۡحَضِیۡنَ) (۳۷:۱۴۱) اس وقت قرعہ ڈالا تو انہوں نے زک اٹھائی۔ اور اِسْتَھَمُوْا (افتعال) کے معنیٰ قرعہ اندازی کرنے کے ہیں اور بُرْدٌ مُسَھَّمٌ اس چادر کو کہتے ہیں جس پر تیر کی تصویر ہو۔ سَھُمَ (ف) سُھُوْمًا۔ اَلْوَجْہُ لاغرپن کی وجہ سے چہرے کا متغیر ہونا۔ اور اَلسُّھَامُ (بالضم والفتح) اس مرض کو کہتے ہیں جس سے چہرہ متغیر ہوجاتا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
فَسَاهَمَ سورة الصافات(37) 141