Blog
Books
Search Quran
Lughaat

زُمْرَۃٌ کے معنیٰ چھوٹی سی جماعت کے ہیں۔ اس کی جمع زُمَرٌ ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ سِیۡقَ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّہُمۡ اِلَی الۡجَنَّۃِ زُمَرًا) (۳۹:۷۳) اور جنہوں نے اپنے رب کا تقویٰ اختیار کیا وہ بہشت کی طرف گروہ گروہ کرکے چلے جائیں گے۔ اور اسی سے شَاۃٌ زَمِرَۃٌ ہے جس کے معنیٰ کم اُون والی بھیڑ کے ہیں اور بے مروت آدمی کو زَمِرٌ کہا جاتا ہے اور زَمَرَتِ النَّعَامَۃُ تَزْمِرُ زِمَارًا کے معنیٰ ہیں شتر مرغ نے سیٹی بجائی اور اس سے کنایہ کے طور پر فاجرہ عورت کو زَمْرٌ وَزَمَارَۃٌ کہا جاتا ہے۔ (1)

Words
Words Surah_No Verse_No
زُمَرًا سورة الزمر(39) 71
زُمَرًا سورة الزمر(39) 73