فَوَّضَ: (الی) کے معنی کوئی معاملہ کسی کے سپرد کردینے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ اُفَوِّضُ اَمۡرِیۡۤ اِلَی اللّٰہِ) (۴۰:۴۴) اور میں اپنا کام خدا کے سپرد کرتا ہوں۔ یعنی میں اپنا معاملہ اﷲ کے سپرد کرتا ہوں اصل میں یہ مَالُھُمْ فَوْضٰی بَیْنَھُمْ کے محاورہ سے مشتق ہے (یعنی ان کا مال سب میں مشترکہ ہے) شاعر نے کہا ہے(1) (الطّویل) (۳۴۶) طَعَامُھُمْ فَوْضٰی فَضَّا فِیْ رِحَالِھِمْ۔ ان کے گھروں میں طعام منتشر اور بکھرا پڑا ہے۔ اور اسی سے شِرْکَۃُ مُفَاوَضَۃٍ یعنی کمپنی جس میں سب کے حصص مساوی ہوں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
وَاُفَوِّضُ | سورة مومن(40) | 44 |