Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلرَّھْوُ: ساکن چنانچہ آیت کریمہ: (وَ اتۡرُکِ الۡبَحۡرَ رَہۡوًا) (۴۴:۲۴) اور دریا کو ساکن چھوڑ دے۔ میں رَھْو کے معنیٰ ساکن کے ہیں بعض نے کہا ہے کہ اس سے راستہ کی کشادگی مراد ہے اور یہی معنیٰ صحیح ہیں۔ (1) اور اسی سے رَھَائٌ ہے جس کے معنیٰ ہموار جنگل کے ہیں اور ہر وہ ہموار قطعۂ زمین جہاں پانی جمع ہوتا ہو اسے رَھْو کہا جاتا ہے اسی سے ایک حدیث ہے۔ (2) (۱۶۰) لَا شُفْعَۃ فِی رَھْوٍ … کہ پانی کی گزرگاہ کی مشترک ہونے سے حق شفع ثابت نہیں ہوتا۔ ایک اعرابی نے ٹانگیں پھیلا کر کھڑے ہوئے اونٹ کو دیکھ کر کہا: رَھْوٌ بَیْنَ سَنَامَیْنِ: کہ یہ دونوں بلندیوں کے درمیان رَھْوٌ یعنی کشادگی ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
رَهْوًا سورة الدخان(44) 24