Blog
Books
Search Quran
Lughaat

قرآن پاک میں ہے: (وَ النَّخۡلَ بٰسِقٰتٍ لَّہَا طَلۡعٌ نَّضِیۡدٌ ) (۵۰:۱۰) اور لمبی لمبی کھجوریں جن کا گابھا تہ بہ تہ ہوتا ہے۔ اَلْبَاسِقُ کے معنی ہیں بلندی میں لمبا چلا جانے والا۔ چنانچہ اسی سے بَسَقَ فُلَانٌ عَلٰی اَسْحَابِہٖ ہے جس کے معنی ہیں اپنے ساتھیوں پر فضیلت میں بازی لے جانا۔ بَسَقَ وَبَصَقَ جس کے معنی تھوکنا ہیں اصل میں بَزَقَ ہے، بَسَقَتِ النَّاقَۃُ: اونٹنی کے تھنوں میں بغیر جفتی نر کے تھوک کی طرح معمولی سا دودھ اتر آیا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
بٰسِقٰتٍ سورة ق(50) 10