Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَللَّفْظُ بِالْکَلَامِ کے معنی کلام کرنا کے ہیں اور یہ لَفْظُ الشَّیْ ئِ مِنَ الْفَمِ یالَفْظ الرَّحٰی بِالدَّقِیْقِ کے محاورہ سے مستعار ہے۔ اسی سے مرغ کو لَافِظَۃٌ کہا جاتا ہے (1) کیونکہ وہ مرغی کے لیے چوگا ڈالتا ہے۔ قرآن پاک ہے: (مَا یَلۡفِظُ مِنۡ قَوۡلٍ اِلَّا لَدَیۡہِ رَقِیۡبٌ عَتِیۡدٌ ) (۵۰۔۱۸) کوئی بات اس کی زبان پر نہیں آتی مگر ایک نگہبان اس کے پاس تیار رہتا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
يَلْفِظُ سورة ق(50) 18