Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلُّغُوْبُ کے معنی بہت زیادہ در ماندہ ہونے اور ٹھک جانے کے ہیں۔ چنانچہ محاورہ ہے : اَتَانَا سَاغِباً پاک میں ہے: (1) (وَّ مَا مَسَّنَا مِنۡ لُّغُوۡبٍ) (۵۰۔۳۸) اور ہم کو ذرا بھی تکان محسوس نہیں ہوئی۔ سَھْمٌ لَغِبٌ ۔ وہ تیر جس کے پرکمزور ہوں۔ رَجُلٌ لَغِبٌ ۔ کاہل اور کمزور رائے آدمی۔ ایک اعرابی کا قول ہے:۔ فُلَانٌ لَغُوْبٌ اَحْمَقُ جَائَ تہُ کِتَابِیْ فَاحْتَقَرَہ کہ فلان شخص بڑا بے وقوف اور احمق ہے کہ اس نے میرے خط کو حقیر سمجھا یہاں لَغُوْبٌ کے معنی کمزور رائے آدمی کے ہیں۔ اس پر اعرابی سے کسی نے سوال کیا کہ کتاب تو مذکر ہے پھر جَائَ تْ ہ کیوں کہا تو اس نے جواب دیا اَلَیْسَ الْکِتَابُ بِصَحِیْفَۃٍ کہ کیا کتاب بھی ایک صحیفہ نہیں ہے (اور صحیفہ مونث ہے)

Words
Words Surah_No Verse_No
لُغُوْبٌ سورة فاطر(35) 35
لُّغُوْبٍ سورة ق(50) 38