Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हम ने आकाशों और धरती को और जो कुछ उन के बीच है छः दिनों में पैदा कर दिया और हमें कोई थकान न छू सकी

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور بلاشبہ ہم نے آسمانوں کو اور زمین کواورجوکچھ اُ ن دونوں کے درمیان ہے یقیناچھ دنوں میں پیدا کر دیا اورہمیں تھکاوٹ نے چھواتک نہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ، سب کو چھ دنوں میں پیدا کیا اور ہمیں کوئی تکان لاحق نہیں ہوئی ۔

By Hussain Najfi

بےشک ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کو چھ دن میں پیدا کیا ہے اور ہم کو تھکان نے چھوا تک نہیں ۔

By Moudoodi

ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور ان کے درمیان کی ساری چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا کر دیا49 اور ہمیں کوئی تکان لاحق نہ ہوئی ۔

By Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ہم نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے ( سب ) کو چھے دنوں میں پیدا فرمایا اور ہمیں تھکاوٹ نے چھوا تک نہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے سارے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے د رمیان کی چیزوں کو چھ دن میں پیدا کیا ، اور ہمیں ذرا سی تھکاوٹ بھی چھو کر نہیں گذری ۔

By Noor ul Amin

یقیناہم نے آسمانوں اور زمین کو اورجو کچھ ان کے درمیان ہے سب کچھ کو چھ دن میں پیدا کیا اور ہمیں تھکاوٹ محسوس تک نہ ہوئی

By Kanzul Eman

اور بیشک ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے چھ دن میں بنایا ، اور تکان ہمارے پاس نہ آئی ( ف٦۵ )

By Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور اُس ( کائنات ) کو جو دونوں کے درمیان ہے چھ زمانوں میں تخلیق کیا ہے ، اور ہمیں کوئی تکان نہیں پہنچی