آیت کریمہ: (تِلۡکَ اِذًا قِسۡمَۃٌ ضِیۡزٰی ) (۵۳:۲۲) میں ضِیْزیٰ کے معنی ناقص اور بے انصافی کے ہیں۔ یہ اصل میں ضُیْزیٰ بروزن فُعْلٰی ہے۔ یاء کی مناسبت سے ضاد کو مکسور کردیا گیا ہے۔ کیونکہ بقول بعض کلام عرب میں فُعْلٰی کے وزن پر اسم صفت نہیں آتا۔(1)
Words | Surah_No | Verse_No |
ضِيْزٰى | سورة النجم(53) | 22 |