Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْکُدْیَہُ کے معنی سخت زمین کے ہیں چنانچہ محاورہ ہے۔حَفَرَ فَاکَدٰی:وہ گڑھا کھودتا ہوا سخت زمین تک جا پہنچا اور مزید کھدائی سے رک گیااور استعارہ کے طور پر اَکْدٰی کا لفظ تھوڑا سا دے کر ہاتھ روک لینے اور ناکام ہونے پر بولا جاتا ہے۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (وَ اَعۡطٰی قَلِیۡلًا وَّ اَکۡدٰی) (۵۳۔۳۴) تھوڑا سا دیا اورپھر (ہاتھ) روک لیا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
وَّاَكْدٰى سورة النجم(53) 34