Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلرَّمْزُ: (ن) ہونٹ کے ساتھ اشارہ کرنے یا ہلکی سی آواز کے ہیں۔ اور ابرو کے ساتھ اشارہ کرنے کو غمز کہا جاتا ہے۔ پھر استعارہ کے طور پر ہر وہ کلام جو اشارہ کی طرح ہو رَمْزٌ کہلاتی ہے۔ جیساکہ شکایت کو غَمْزٌ کہہ دیتے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (اٰیَتُکَ اَلَّا تُکَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَۃَ اَیَّامٍ اِلَّا رَمۡزًا) (۳:۴۱) نشانی (جو تم مانگتے ہو) یہ ہے کہ تین روز تک لوگوں سے بات نہ کرو مگر اشارہ سے۔ اور مَااقرْمَازَّ کے معنیٰ ہیں اس نے اشارہ سے بھی بات نہ کی اور کَتِیْبَۃٌ رَمَّازَۃٌ: بڑے لشکر کو کہتے ہیں کیونکہ بوجہ کثرت ازدحام کے اس میں آواز سنائی نہیں دیتی اور صرف اشاروں سے کام لیا جاتا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
رَمْزًا سورة آل عمران(3) 41