Blog
Books
Search Quran
Lughaat

عَبْقَرٌ: بعض نے کہا ہے، جنوں کی آبادی کا نام ہے۔ عرب لوگ جب کسی انسان، حیوان یا کپڑے وغیرہ میں نادرہ کاری دیکھتے تو اسے اس کی طرف نسبت کردیتے اسی بنا حضرت عمر رضی اﷲ عنہ کے بارے میں آنحضرت ﷺ نے ایک خواب بیان کرتے ہوئے فرمایا: (1) (۲۷) (لَمْ اَرَ عَبْقَرِیًّا مِثْلَہٗ) کہ میں نے اس جیسا نادر المثال شخص نہیں دیکھا۔ اور آیت کریمہ: (وَعَبْقَرِیِّ حِسَانٍ) (۵۵:۷۶) اور نفیس مسندوں پر۔ میں عَبْقَرِیٍّ کے معنی ایک قسم کے عمدہ فرش کے ہیں جسے اﷲ تعالیٰ نے جنت کے فروش کے لیے ضرب المثل کے طور پر بیان فرمایا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
وَّعَبْقَرِيٍّ سورة الرحمن(55) 76