رَصٌّ (ن) کے معنیٰ دو چیزوں کو باہم ملاکر جوڑ دینے کے ہیں اور رَصَاصٌ سیسہ کو کہتے ہیں اور اسی سے فرمایا: (کَاَنَّہُمۡ بُنۡیَانٌ مَّرۡصُوۡصٌ ) (۶۱:۴) گویا ایک مضبوط دیوار ہیں جس میں سیسہ پلادیا گیا ہے۔ اور رَصَصْتُہٗ (ن) وَرَصَّصْتُہٗ (تفعیل) کے ایک ہی معنیٰ ہیں یعنی کسی چیز کو سیسہ پلاکر مضبوط کرنا اور جوڑنا اور تَراصُّوْا فِی الصَّلٰوۃ کے معنیٰ ہیں نماز میں صف میں باہم پیوستہ ہوکر کھڑے ہونا اور تَرْصِیْصُ الْمَرْئَ ۃِ کے معنیٰ ہیں عورت کا نقاب مضبوطی سے باندھنا اور اس میں تَرَصُّصٌ سے زیادہ مبالغہ پایا جاتا ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
مَّرْصُوْصٌ | سورة الصف(61) | 4 |