Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلنَّمُّ (ن) کے معنی چغلی کھانے کے ہیں اور چغلخوری کو نَمِیْمَۃٌ کہا جاتا ہے۔نَمَّامٌ:چغل خور۔قرآن پاک میں ہے۔ (ھَمَّازٍ مَّشَّآئٍ بِنَمِیْمٍ :طعن آمیز شارتیں کرنے والا۔چغلیاں لئے پھرنے والا (۶۸۔۱۱) اصل میں نَمِیْمَۃٌ کے معنی ھَمْسٌ (پاؤں کی آہٹ) اور حرکت خفیفہ کے ہیں۔اسی سے محاورہ ہے:۔اَسْکَتَ اﷲُ نَأْمَتَہٗ:خدا اس کی حرکت کو بند کردے یعنی وہ مرجائے۔ اَلنَّمَّامُ:گھاس جس کی خوشبو اس کے وجود پر دلالت کرے۔ اَلنَّمْنَمَۃُ:قریب قریب خطوط گویا کتابت میں قلت حرکت پر دال ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
بِنَمِيْمٍ سورة القلم(68) 11