Blog
Books
Search Quran
Lughaat

لَظِیَتِ النَّارُ وَتَلَظَّتْ کے معنی آگ بھڑک اٹھنے کے ہیں۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: ( ناراً تَلَظٰی) (۹۲۔۱۴) بھڑکتی آگ سے۔ اورلَظٰی آگ کے شعلہ کو کہاجاتا ہے۔ جس میں دھوئیں کی آمیزش نہ ہو۔ یہ جہنم کا علم اور غیر منصرف ہے چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (اِنَّّھَا لَظٰی) (۷۰۔۱۵) وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
لَظٰى سورة المعارج(70) 15