Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْاِیْفَاض: (افعال) کے معنی تیزروی کے ہیں اور اصل میں اس کے معنی کسی کے وَفْضَۃَ کو اٹھاکر اس طرح تیزی سے بھاگنے کے ہیں کہ اس سے خشخشہ کی آواز پیدا ہواور وَفَضَۃٌ چمڑی کے ترکش کو کہتے ہیں اس کی جمع وِفَاضٌ آتی ہے۔قرآن پاک میں ہے:۔ (کَانَّھُمْ اِلٰی نُصُبِ یُّوْفِضُوْنَ) جیسے شکاری شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں (۷۰۔۷۳) بعض نے کہا ہے کہ اَوْفَاضٌ تیز رو جماعتوں کو کہتے ہیں چنانچہ محاورہ ہے۔لَقِیْتُہٗ عَلٰی اَوْفَاضِ:میں اسے عجلت میں ملا۔اس کا واحد وَفْضٌ ہے جس کے معنی جلدی کے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
يُّوْفِضُوْنَ سورة المعارج(70) 43