Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلنَّسْرُ:گدھ۔اور آیت کریمہ: (وَّ لَا یَغُوۡثَ وَ یَعُوۡقَ وَ نَسۡرًا) (۷۱۔۲۳) اور یغوث اور یعوق اور نسر کو کبھی ترک نہ کرنا۔میں نسر ایک بت کا نام ہے اور اَلنَّسْرُ نَسَرَا الطَّائِرُ الشَّیْئَ بِمِنْسِرِہ:کا مصدر بھی آتا ہے جس کے معنی پرندے کا چونچ سے کوئی چیز اٹھانا یا اسے ٹھوکنا کے ہیں۔نَسْرُ الْحَافِرِ گھوڑے کے سم کے درمیان ابھرا ہوا گوشت۔ اَلنَّسْرَانِ:دو ستارے ہیں جن میں سے ایک کو نَسْرِ (طائر) اور دوسرے کو نَسْرِ (واقع) کہا جاتا ہے۔نَسَرْتُ کَذَا:کسی چیز کو تھوڑا تھوڑا کرکے تناول کرنا جیسا کہ پرندہ چونچ بھرتا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
وَنَسْرًا سورة نوح(71) 23