اَلدَّھْقُ (ف) کے معنیٰ لبالب بھرنے اور چھلکنے کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے: (وَّ کَاۡسًا دِہَاقًا) (۷۸۔۳۴) اور لبالب اور چھلکتا ہوا پیالہ۔ محاورہ ہے: اَدْھَقْتُ الْکَأْسَ فَدَھقَ (میں ہے پیالہ بھرا تو وہ بھر گیا) دَھَقَ لِیْ مِنَ الْمَالِ دَھقَۃً (اس نے مجھے بہت مال دیا) جیسا کہ قَبَضَ لِیْ قَبْضَۃً کا محاورہ ہے۔
| Words | Surah_No | Verse_No |
| دِهَاقًا | سورة النبأ(78) | 34 |