اَلْوَجِیْفُ کے معنی تیز رفتاری کے ہیں اور اَوْجَفْتُ الْبَعِیْرَ کے معنی ہیں:میں نے اونٹ کو تیز دوڑایا۔قرآن پاک میں ہے۔ (فَمَاۤ اَوۡجَفۡتُمۡ عَلَیۡہِ مِنۡ خَیۡلٍ وَّ لَا رِکَابٍ ) (۵۹۔۶) کیونکہ اس کے لئے نہ تم نے گھوڑے دوڑائے نہ اونٹ۔مثل مشہور ہے اَدَلَّ فَاَمَلَّ وَاَوْجَفَ فَاَعْجَفَ :یعنی گھوڑے کو تیز دوڑاکر دبلا کردیا۔وَجَفَ الشَّیْئُ:کسی چیز کا مضطرب ہونا۔قَلْبٌ وَاجِفٌ:مضطرب دل جیسے فرمایا:۔ (قُلُوۡبٌ یَّوۡمَئِذٍ وَّاجِفَۃٌ ) (۷۹۔۸) اس دن (لوگوں کے) دل خائف ہورہے ہوں گے۔یعنی مضطرب اور پریشان ہوں گے جیسا کہ قلوب کے اضطراب کے لئے طَائِرَۃٌ یَا خَافِقَۃٌ وغیرہ الفاظ بطور استعارہ ہوتے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
اَوْجَفْتُمْ | سورة الحشر(59) | 6 |
وَّاجِفَةٌ | سورة النازعات(79) | 8 |