Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अल्लाह ने उन से लेकर अपने रसूल की ओर जो कुछ पलटाया, उस के लिए न तो तुम ने घोड़े दौड़ाए और न ऊँट। किन्तु अल्लाह अपने रसूलों को जिस पर चाहता है प्रभुत्व प्रदान कर देता है। अल्लाह को तो हर चीज़ की सामर्थ्य प्राप्त है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراﷲ تعالیٰ نے اُن (کے مال)میں سے جو اپنے رسول کی طرف لوٹادیاہے تم نے اُس پرنہ گھوڑے دوڑائے اورنہ اونٹ لیکن اﷲ تعالیٰ اپنے رسولوں کوجس پرچاہتاہے غالب کردیتاہے اور اﷲ تعالیٰ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے ان کی طرف سے جو کچھ اپنے رسول کی طرف لوٹایا تو تم نے اس پر نہ اپنے گھوڑے دوڑائے نہ اونٹ ، بلکہ اللہ ہے جو اپنے رسولوں کو مسلط کردیتا ہے جن پر چاہتا ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اللہ نے ان لوگوں ( بنی نضیر ) سے جو مال بطور فئے اپنے رسول ( ص ) کو دلوایا تو تم لوگوں نے اس پر نہ گھوڑے دوڑائے اور نہ اونٹ پس اس میں تمہارا کوئی حق نہیں ہے لیکن اللہ اپنے رسولوں ( ع ) کو جس پر چاہتا تسلط دے دیتا ہے اور اللہ ہر چیز پر بڑی قدرت رکھتا ہے ۔

By Moudoodi

اور جو مال اللہ نے ان کے قبضے سے نکال کر اپنے رسول کی طرف پلٹا دئے11 ، وہ ایسے مال نہیں ہیں جن پر تم نے اپنے گھوڑے اور اونٹ دوڑائے ہوں ، بلکہ اللہ اپنے رسولوں کو جس پر چاہتا ہے ۔ تسلط عطا فرما دیتا ہے ، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے 12 ۔

By Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) نے ان ( کفار ) سے اپنے رسول ( ﷺ ) پر جو ( کچھ مالِ فے ) لوٹایا ہے تو تم لوگوں نے اس پر نہ گھوڑے دوڑائے ہیں اور نہ اونٹ ، اور لیکن اللہ ( تعالیٰ ) جس پر چاہے اپنے رسولوں کو غلبہ عطا فرمادیتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے اپنے رسول کو ان کا جو مال بھی فیئ کے طور پر دلوایا ۔ اس کے لیے تم نے نہ اپنے گھوڑے دوڑائے ، نہ اونٹ ، لیکن اللہ اپنے پیغمبروں کو جس پر چاہتا ہے ، تسلط عطا فرما دیتا ہے ۔ ( ٥ ) اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

اوران میں سےجو کچھ اللہ نے اپنے رسول کو مفت دلادیا ہے جن کے لئے نہ تم نے گھوڑے دوڑائے تھے اور نہ اونٹ بلکہ اللہ ہی اپنے رسولوں کو جس پر چاہتا ہے مسلط کردیتا ہے اور اللہ ہرچیزپرقادرہے

By Kanzul Eman

اور جو غنیمت دلائی اللہ نے اپنے رسول کو ان سے ( ف۱٦ ) تو تم نے ان پر نہ اپنے گھوڑے دوڑائے تھے اور نہ اونٹ ( ف۱۷ ) ہاں اللہ اپنے رسولوں کے قابو میں دے دیتا ہے جسے چاہے ( ف۱۸ ) اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور جو ( اَموالِ فَے ) اللہ نے اُن سے ( نکال کر ) اپنے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر لَوٹا دیئے تو تم نے نہ تو اُن ( کے حصول ) پر گھوڑے دوڑائے تھے اور نہ اونٹ ، ہاں! اللہ اپنے رسولوں کو جِس پر چاہتا ہے غلبہ و تسلّط عطا فرما دیتا ہے ، اور اللہ ہر چیز پر بڑی قدرت رکھنے والا ہے