Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो कुछ अल्लाह ने अपने रसूल की ओर बस्तियों वालों से लेकर पलटाया वह अल्लाह और रसूल और (मुहताज) नातेदार और अनाथों और मुहताजों और मुसाफ़िर के लिए है, ताकि वह (माल) तुम्हारे मालदारों ही के बीच चक्कर न लगाता रहे - रसूल जो कुछ तुम्हें दे उसे ले लो और जिस चीज़ से तुम्हें रोक दे उस से रुक जाओ, और अल्लाह का डर रखो। निश्चय ही अल्लाह की यातना बहुत कठोर है। -

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جوبھی اﷲ تعالیٰ نے اپنے رسول کی طرف ان بستیوں والوں (کے مال) سے لوٹا دیاہے تو وہ اﷲ تعالیٰ کے لیے ہے اوررسول کے لیے ہے اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے تاکہ تم میں سے مال داروں ہی کے درمیان وہ گردش کرنے والا نہ رہے اور جو کچھ رسول تمہیں دے تووہ لے لو اور جس چیزسے تمہیں روک دے تم اُس سے رُک جاؤاوراﷲ تعالیٰ سے ڈرو اﷲ تعالیٰ یقیناًسخت سزادینے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

جو کچھ اللہ بستیوں والوں کی طرف سے اپنے رسول کی طرف لوٹائے تو وہ اللہ اور رسول اور قرابت مندوں اور یتیموں اور مسافروں اور مسکینوں کیلئے ہے ، تاکہ اس کی گردش تمہارے مالداروں ہی کے اندر محدود ہوکر نہ رہ جائے اور جو رسول تمہیں دے اس کو لو اور جس سے روکے اس سے رک جاؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ بیشک اللہ سخت پاداش والا ہے ۔

By Hussain Najfi

تو اللہ نے ان بستیوں والوں کی طرف سے جو مال بطور فئے اپنے رسول ( ص ) کو دلوایا ہے وہ بس اللہ کا ہے اور پیغمبر ( ص ) کا اور ( رسول ( ص ) کے ) قرابتداروں ( ان کے ) یتیموں اور ( ان کے ) مسکینوں اور مسافروں کا ہے تاکہ وہ مالِ فئے تمہارے دولتمندوں کے درمیان ہی گردش نہ کرتا رہے اور جو کچھ رسول ( ص ) تمہیں دیں وہ لے لو اور جس سے منع کریں اس سے رک جاؤ اور اللہ ( کی نافرمانی ) سے ڈرو ۔ بےشک اللہ سخت سزا دینے والا ہے ۔

By Moudoodi

جو کچھ بھی اللہ ان بستیوں کے لوگوں سے اپنے رسول کی طرف پلٹا دے وہ اللہ اور رسول اور رشتہ داروں اور یتامی اور مساکین اور مسافروں کے لیئے 13 ہے تا کہ وہ تمہارے مالداروں ہی کے درمیان گردش نہ کرتا رہے 14 ۔ جو کچھ رسول تمھیں دے وہ لے لو اور جس چیز سے وہ تم کو روک دے اس سے رک جاؤ اللہ سے ڈرو ، اللہ سخت سزا دینے والا 15ہے ۔

By Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) نے بستیوں کے رہنے والوں سے جو ( کچھ مالِ فے ) اپنے رسول ( ﷺ ) پر لوٹایا ہے تو وہ اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے اور اس کے رسول ( ﷺ ) کے لیے اور قریبی رشتہ داروں کے لیے اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے ، تاکہ ( یہ مال ) تمہارے مال داروں ہی کے درمیان نہ گردش کرتا رہے اور ( اے ایمان والو! ) رسول ( ﷺ ) تمہیں جو کچھ عطا کرین تو اسے لے لو اور تمہیں جس چیز سے منع کریں تو ( اس سے ) رک جاؤ اور اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہو ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) سخت سزا ( دینے والے ) ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اللہ اپنے رسول کو ( دوسری ) بستیوں سے جو مال بھی فیئ کے طور پر دلوا دے ، تو وہ اللہ کا حق ہے اور اس کے رسول کا ، اور قرابت داروں کا ، اور یتیموں ، مسکینوں اور مسافروں کا ، تاکہ وہ مال صرف انہی کے درمیان گردش کرتا نہ رہ جائے جو تم میں دولت مند لوگ ہیں ۔ اور رسول تمہیں جو کچھ دیں ، وہ لے لو ، اور جس چیز سے منع کریں اس سے رک جاؤ ، اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ بیشک اللہ سخت سزا دینے و الا ہے ۔

By Noor ul Amin

اللہ نے اپنے رسول کو دیہات والوں سے جو ( مال ) بھی مفت میں دلادیا ہے ، تووہ مال اللہ اور رسول اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لئے ہے تاکہ وہ ( مال ) تمہارے دولت مندوں کے درمیان ہی گردش نہ کرتا رہے اورجو کچھ تمہیں رسول دے وہ لے لو اور جس چیزسے وہ تم کو روک دیں اس سے رُک جائواور اللہ سے ڈرتے رہو ، بیشک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے

By Kanzul Eman

جو غنیمت دلائی اللہ نے اپنے رسول کو شہر والوں سے ( ف۱۹ ) وہ اللہ اور رسول کی ہے اور رشتہ داروں ( ف۲۰ ) اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے کہ تمہارے اغنیا کا مال نہ جائے ( ف۹۲۱ اور جو کچھ تمہیں رسول عطا فرمائیں وہ لو ( ف۲۲ ) اور جس سے منع فرمائیں باز رہو ، اور اللہ سے ڈرو ( ف۲۳ ) بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے ( ف۲٤ )

By Tahir ul Qadri

جو ( اَموالِ فَے ) اللہ نے ( قُرَیظہ ، نَضِیر ، فِدَک ، خَیبر ، عُرَینہ سمیت دیگر بغیر جنگ کے مفتوحہ ) بستیوں والوں سے ( نکال کر ) اپنے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر لوٹائے ہیں وہ اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے لئے ہیں اور ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ) قرابت داروں ( یعنی بنو ہاشم اور بنو المطّلب ) کے لئے اور ( معاشرے کے عام ) یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں کے لئے ہیں ، ( یہ نظامِ تقسیم اس لئے ہے ) تاکہ ( سارا مال صرف ) تمہارے مال داروں کے درمیان ہی نہ گردش کرتا رہے ( بلکہ معاشرے کے تمام طبقات میں گردش کرے ) ۔ اور جو کچھ رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تمہیں عطا فرمائیں سو اُسے لے لیا کرو اور جس سے تمہیں منع فرمائیں سو ( اُس سے ) رُک جایا کرو ، اور اللہ سے ڈرتے رہو ( یعنی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقسیم و عطا پر کبھی زبانِ طعن نہ کھولو ) ، بیشک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے