Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वह ग़रीब मुहाजिरों के लिए है, जो अपने घरों और अपने मालों से इस हालत में निकाल बाहर किए गए हैं कि वे अल्लाह का उदार अनुग्रह और उस की प्रसन्नता की तलाश में हैं और अल्लाह और उस के रसूल की सहायता कर रहे हैं, और वही वास्तव में सच्चे हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہ مال ان ہجرت کرنے والے محتاجوں کے لئے ہے جنہیں اپنے گھروں اوراپنے مالوں سے نکال دیا گیا،وہ لوگ اﷲ تعالیٰ کا فضل اور رضا چاہتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ اوراُس کے رسول کی مدد کرتے ہیں۔یہی سچے لوگ ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ ( خاص طور پر ) ان محتاج مہاجرین کیلئے ہے ، جو اپنے گھروں اور اپنی املاک سے نکالے گئے ہیں ، اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کی طلب اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہوئے ۔ یہی لوگ اصل راستباز ہیں ۔

By Hussain Najfi

۔ ( نیز وہ مال ) ان غریب مہاجروں کیلئے ہے جن کو اپنے گھروں اور مالوں سے نکال دیا گیا یہ اللہ کا فضل اور اس کی خوشنودی چاہتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول ( ص ) کی مدد کرتے ہیں اور یہی سچے لوگ ہیں ۔

By Moudoodi

۔ ( نیز وہ مال ان غریب مہاجرین کے لیئے ہے جو اپنے گھروں اور جائدادوں سے نکال باہر کیے گئے ہیں 16 ۔ یہ لوگ اللہ کا فضل اور اسکی خوشنودی چاہتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی حمایت پر کمر بستہ رہتے ہیں ۔ یہی راستباز لوگ ہیں ،

By Mufti Naeem

۔ ( یہ مال ) ان فقرائے مہاجرین کے لیے ہے جو اپنے گھروں اور اپنی جائیدادوں سے اس حال میں نکالے گئے کہ وہ اللہ ( تعالیٰ ) کا فضل اور رضا مندی چاہتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی مدد کرتے رہتے ہیں ، یہی سچے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( نیز یہ مال فیئ ) ان حاجت مند مہاجرین کا حق ہے جنہیں اپنے گھروں اور اپنے مالوں سے بےدخل کیا گیا ہے ۔ ( ٦ ) وہ اللہ کی طرف سے فضل اور اس کی خوشنودی کے طلب گار ہیں ، اور اللہ اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں ۔ یہی لوگ ہیں جو راست باز ہیں ۔

By Noor ul Amin

( نیز وہ مال ) ان محتاج مہاجرین کے لئے ہےجو اپنے گھروں اور اپنی جائیدادوں سے نکال دیئے گئے وہ اللہ کافضل اور اس کی رضاچاہتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں یہی لوگ سچے ہیں

By Kanzul Eman

ان فقیر ہجرت کرنے والوں کے لیے جو اپنے گھروں اور مالوں سے نکالے گئے ( ف۲۵ ) اللہ کا فضل ( ف۲٦ ) اور اس کی رضا چاہتے اور اللہ و رسول کی مدد کرتے ( ف۲۷ ) وہی سچے ہیں ( ف۲۸ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( مذکورہ بالا مالِ فَے ) نادار مہاجرین کے لئے ( بھی ) ہے جو اپنے گھروں اور اپنے اموال ( اور جائیدادوں ) سے باہر نکال دیئے گئے ہیں ، وہ اللہ کا فضل اور اس کی رضاء و خوشنودی چاہتے ہیں اور ( اپنے مال و وطن کی قربانی سے ) اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی مدد کرتے ہیں ، یہی لوگ ہی سچے مؤمن ہیں