اَلْکِشْطُ (ص) کے معنی کھال اتارنے کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے: (وَ اِذَا السَّمَآءُ کُشِطَتۡ ) (۸۱۔۱۱) اور جب آسمان کی کھال کھینچ لی جائے گی۔یہ کَشْطُ النَّاقَۃِ کے محاورہ سے ماخوذ ہے جس کے معنی اونٹنی کی کھال اتارنے کے ہیں اور اس سے اِنْکَشَطَ رَوْعُہٗ کا محاورہ مستعار ہے جس کے معنی خوف زائل ہونے کے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
كُشِطَتْ | سورة التكوير(81) | 11 |