Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلرَّیْنُ: اس زنگ کو کہتے ہیں جو کسی صاف چیز پر لگ جائے۔ قرآن پاک میں ہے: (کَلَّا بَلۡ ٜ رَانَ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ ) (۸۳:۱۴) نہیں بلکہ (بات یہ ہے کہ) ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے۔ یعنی ان کے مجلیٰ قلوب پر زنگ بیٹھ گیا ہے جس کی وجہ سے وہ خیروشر میں تمیز نہیں کرسکتے۔ شاعر نے کہا ہے۔(1) (البسیط) (۱۹۹) اِذَا رَانَ النُّعَاسُ بِھِمْ جب نیند نے ان پر غلبہ پالیا۔ محاورہ ہے: رِیْنَ عَلٰی قَلْبِہٖ: اس کے دل پر زنگ بیٹھ گیا

Words
Words Surah_No Verse_No
رَانَ سورة المطففين(83) 14