اَلْکَدْحُ کے معنی کوشش کرنا اور مشقت اٹھانا کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے۔ (اِنَّکَ کَادِحٌ اِلٰی رَبِّکَ کَدۡحًا) (۸۴۔۶) تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں ) خوب کوشش کرتا ہے۔اور کبھی کَدْحٌ بمعنی کَدْمٌ بھی آتا ہے جس کے معنی دانت کاٹنے کا نشان کے ہیں۔