اَلزَّرَابِیُّ: یہ زِرْبٌ کی جمع ہے جو ایک عمدہ قسم کا کپڑا ہے اور ایک مقام کی طرف منسوب ہے پھر تشبیہ و استعارہ کے طور پر زَرَابِیُّ بمعنی فرش کے بھی آجاتا ہے۔ جیسے فرمایا: (وَّ زَرَابِیُّ مَبۡثُوۡثَۃٌ ) (۸۸:۱۶) اور بچھائے ہوئے فرش۔ اور زَرْبٌ وَزَرِیْبَۃٌ: بکریوں کے باڑہ اور تیرانداز کے چھپنے کی جگہ کو بھی کہتے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
وَّزَرَابِيُّ | سورة الغاشية(88) | 16 |