اَلْمَسْغَبَۃُ: (س ن) بھوک۔ چنانچہ آیت کریمہ: (اَوۡ اِطۡعٰمٌ فِیۡ یَوۡمٍ ذِیۡ مَسۡغَبَۃٍ ) (۹۰:۱۴) یا بھوک کے دن کھانا کھلانا۔ میں مَسْغَبَۃٌ سَغَبٌ سے مشتق ہے جس کے معنیٰ بھوک سے درماندہ ہوجانے کے ہیں اور پیاس سے نڈھال ہونے پر بھی یہ لفظ بولا جاتا ہے کہا جاتا ہے: سَغَبَ (س) سَغَبًا وَسُغُوْبًا وَھُوَ سَاغِبٌ اور صفت کا صیغہ سَغْبَانٌ مثل عَطشَانٌ بھی آتا ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
مَسْغَبَةٍ | سورة البلد(90) | 14 |