Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلنَّحْرُ:سینہ کا بالائی حصہ جہاں پر ہار پڑا رہتا ہے نَحَرْتُہٗ:کسی کے سینہ پر مارنا۔اسی سے نَحْرُ الْبَعِیْرِ ہے جس کے معنی اونٹ کے سینہ پر برچھا مارکر اسے ذبح کرنے کے ہیں۔اور عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ کی قراء ت میں ہے۔ (فَذَبَحُوۡہَا وَ مَا کَادُوۡا یَفۡعَلُوۡنَ ) (۲۔۷۱) انہوں نے اس بیل کو ذبح کیا۔اور وہ ایسا کرنے والے تھے نہیں پھر نَحْرُ الْبَعِیْرِ کی تشبیہ سے اَنْتَحَرُوا عَلٰی کَذَا کا محاورہ استعمال ہوتا ہے جس کے معنی کسی چیز پر باہم لڑائی کرنے کے ہیں۔نَحْرَۃُ الشَّھْرِ وَنَحِیْرُہٗ:مہینہ کے پہلے دو دن اور تیسری رات کی مجموعی مدت۔اور بقول بعض،مہینے کے آخری دن کو بھی نَحِیْرَۃٌ کہا جاتا ہے گویا وہ اپنے سے پہلے دنوں کو تحریر کر ڈالتا ہے۔اور آیت کریمہ:۔ (فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَ انۡحَرۡ ) (۱۰۸۔۲) اپنے پروردگار کے لئے نماز پڑھا کرو اور قربانی کیا کرو۔میں خاص کر ان ہر دو ارکان یعنی نماز اور قربانی ادا کرنے کی تاکید کی گئی ہے کیونکہ یہ دونوں عبادتیں ضروری ہیں۔اور ہر دین اور ہر دور میں یہ واجب رہی ہیں بعض نے کہا ہے کہ یہاں وَانْحَرْ کے معنی سینہ پر ہاتھ باندھنے کے ہیں۔ (1) (۱۲۶) اور بعض نے کہا ہے کہ ریاضت کے ذریعہ نفس کشی مراد ہے۔اَلنَّحْرِیْرُ:کسی چیز کا ماہر و حاذق۔

Words
Words Surah_No Verse_No
وَانْحَرْ سورة الکوثر(108) 2