Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْکُفْؤُ کے معنیہ مرتبہ اور منزلت میں دوسرے کا ہم پلہ ہونے کے ہیں اسی سے کِفَائٌ کپڑے کے اس ٹکڑے کو کہتے ہیں جو اس جیسے دوسرے ٹکڑے کے ساتھ ملاکر خیمہ کے پچھلی طرف ڈال دیا جاتا ہے اور اسی سے نکاح یا لڑائی میں ہمسروں کے متعلق کہا جاتا ہے (فُلَانٌ کُفْوٌلِفُلَان فلاں اس کا ہمسر ہے قرآن پاک میں ہے: (وَ لَمۡ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ) (۱۱۲۔۴) اور کوئی اس کا ہمسر نہیں۔اسی سے مُکَافَائَ ۃٌ ہے جس کے معنی کسی کام میں دوسرے کے بالمقابل ہونے کے ہیں۔نیز محاورہ ہے:فُلَانٌ کُفُوٌّلَکَ:فلاں دشمنی میں تیرا ہم پلہ ہے۔اَلْاِکْفَائُ کے معنی کسی چیز کو الٹا کردینے کے ہیں گویا اس میں مساوات کو دور کرنے کے معنی پائے جاتے ہیں اور اسی سے اِکْفَائٌ فِی الشِّعْرِ ہے جس کے معنی قصیدہ میں حرف روی کے مختلف ہونے کے ہیں۔ (مُکْفَائُ الْوَجْہِ اَذْ کَفِیُ الْوَجْہِ:متغیررو آدمی۔کَفَأَۃٌ۔اونٹوں کی ناقص پیدائش محاورہ ہے۔ (جَعَلَ فُلَانٌ اِبِلَہ کَفْاتَیْنِ :اس نے اپنے اونٹوں کو دو حصوں میں تقسیم کردیا۔یعنی ایک سال ایک حصہ سے نسل لیتا ہے اور دوسرے سال دوسرے سے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
كُفُوًا سورة الإخلاص(112) 4