Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْحَوْبُ: (ن) جرم کا ارتکاب کرنا۔ حُوْبٌ (اسم) گناہ۔ قرآن پاک میں ہے: (اِنَّہٗ کَانَ حُوۡبًا کَبِیۡرًا) (۴:۲) کہ یہ بہت بڑا گناہ ہے۔ ایک روایت میں ہے (1) (۱۰۰) طَلَاقُ اُمِّ اَیُّوْبَ حُوْبٌ کہ ام ایوب کو طلاق دینا گناہ عظیم ہے۔ اور طلاق کو حوب کہنا اس بنا پر ہے کہ وہ ممنوع عنہ ہے اور یہ حابَ حُوْبًا وَحَوْبًا وَحِیَابَۃً سے ہے جس کے معنی ارتکاب جرم کے ہیں۔ اصل میں حَوَبٌ کا لفظ کلمہ زجر ہے جو اونٹوں کو ڈانٹنے کے لئے بولا جاتا یہ۔ فُلَانٌ حَتَحوَّبُ مِنْ کَذا: فلاں گناہ سے بچتا ہے جیسے تَتَأَثَّمُ عرب لوگ کہتے ہیں (مثل) اَلْحَقَ اﷲُ بِہِ الْحَوْبَۃَ: اﷲ اسے مسکنت اور احتیاج میں مبتلا کرے اصل میں حَوْبَۃ اس حاجت کو کہتے ہیں جو انسان کو ارتکاب جرم پر آمادہ کرلے کہا جاتا ہے کہ بَاتَ فُلَانُ بِحِیْبَۃِ سُوْئٍ: فلاں نے بری حالت میں رات گزاری۔ الحَوبَائُ ُلَانٌں بقول بعض نفس کے معنی میں آتا ہے۔ لیکن اصل میں حَوْبَائُ اس نفس کو کہتے ہیں جو گناہ کا مرتکب ہو جسے قرآن پاک: (اِنَّ النَّفۡسَ لَاَمَّارَۃٌۢ بِالسُّوۡٓءِ ) (۱۲:۵۳) میں نفسِ امارہ سے تعبیر کیا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
حُوْبًا سورة النساء(4) 2