Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और यतीमों का माल उनके हवाले कर दो, और बुरे माल को अच्छे माल से न बदलो और उनके माल अपने माल के साथ मिला कर न खाओ, यक़ीनन यह बहुत बड़ा गुनाह है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوریتیموں کوان کے مال دے دواور ناپاک کوپاک سے نہ بدلواوراُن کے مالوں کواپنے مالوں کے ساتھ ملاکرنہ کھاؤ، یقیناًوہ ہمیشہ سے بہت ہی بڑاگناہ ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور یتیموں کے مال ان کے حوالہ کرو ۔ نہ ( اپنے ) بُرے ) مال کو ( ان کے ) اچھے مال سے بدلو اور نہ ان کے مال کو اپنے مال کے ساتھ گڈمڈ کرکے ، اس کو ہڑپ کرو ۔ بیشک یہ بہت بڑا گناہ ہے ۔

By Hussain Najfi

اور یتیموں کے مال ان کے سپرد کرو ۔ اور پاک مال کے بدلے ناپاک مال حاصل نہ کرو ۔ اور ان کے مالوں کو اپنے مال کے ساتھ ملا کر نہ کھاؤ ۔ بے شک یہ بہت بڑا گناہ ہے ۔

By Moudoodi

یتیموں کے مال ان کو واپس دو ، 2 اچھے مال کو برے مال سے نہ بدل لو ، 3 اور ان کے مال اپنے مال کے ساتھ ملا کر نہ کھا جاؤ ، یہ بہت بڑا گناہ ہے ۔

By Mufti Naeem

اور یتیموں کو ان کے مال دیدو اور ردّی چیز کو عمدہ چیز سے تبدیل نہ کرو اور انکے مالوں کو اپنے مالوں کیساتھ ملا کر نہ کھاؤ بیشک ایسا کرنا بہت بڑا گناہ ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور یتیموں کو ان کے مال دے دو ، اور اچھے مال کو خراب مال سے تبدیل نہ کرو ، اور ان ( یتیموں ) کا مال اپنے مال کے ساتھ ملا کر مت کھاؤ ، ( ٢ ) بیشک یہ بڑا گناہ ہے ۔

By Noor ul Amin

اور یتیموں کو ان کے مال واپس کردواوران کی کسی اچھی چیز کے بدلے انہیں گھٹیاچیزنہ دینانہ ہی ا ن کا مال اپنے مال میں ملاکرکھانے کی کوشش کرنایہ بڑی گناہ کی بات ہے

By Kanzul Eman

اور یتیموں کو ان کے مال دو ( ف۵ ) اور ستھرے ( ف٦ ) کے بدلے گندا نہ لو ( ف۷ ) اور ان کے مال اپنے مالوں میں ملاکر نہ کھا جاؤ ، بیشک یہ بڑا گناہ ہے

By Tahir ul Qadri

اور یتیموں کو ان کے مال دے دو اور بُری چیز کو عمدہ چیز سے نہ بدلا کرو اور نہ ان کے مال اپنے مالوں میں ملا کر کھایا کرو ، یقیناً یہ بہت بڑا گناہ ہے