ऐ लोगो! अपने रब से डरो जिसने तुमको एक जान से पैदा किया और उसी से उसका जोड़ा पैदा किया और उन दोनों से बहुत-से मर्द और औरतें फैला दीं, और अल्लाह से डरो जिसके वास्ते से तुम एक-दूसरे से सवाल करते हो, और ख़बरदार रहो क़राबतदारों के बारे में, बेशक अल्लाह तुम्हारी निगरानी कर रहा है।
اے لوگو!اپنے رب سے ڈروجس نے تمہیں ایک جان سے پیداکیااوراُسی سے اس کی بیوی پیداکی اوراس نے ان دونوں سے بہت سے مرداورعورتیں پھیلادیئے اوراﷲ تعالیٰ سے ڈر کر رہوجس کے واسطے سے تم ایک دوسرے سے سوال کرتے ہواوررشتہ داری (کو بگاڑنے) سے بھی ڈروبلاشبہ اﷲ تعالیٰ تم پرہمیشہ سے پورانگہبان ہے۔
اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو ، جس نے تم کو ایک ہی جان سے پیدا کیا اور اسی کی جنس سے اس کا جوڑا پیدا کیا اور ان دونوں سے بہت سارے مرد اور عورتیں پھیلادیں اور ڈرو اس اللہ سے ، جس کے واسطے سے تم باہم دگر طالبِ مدد ہوتے ہو اور ڈرو قطع رحم سے ۔ بیشک اللہ تمہاری نگرانی کر رہا ہے ۔
۔ ( اے انسانو! ) اپنے اس پروردگار سے ڈرو ۔ جس نے تمہیں ایک متنفس سے پیدا کیا اور اس کا جوڑا بھی اسی سے ( اس کی جنس سے ) پیدا کیا اور پھر انہی دونوں سے بہت سے مردوں اور عورتوں کو پھیلا دیا ۔ اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو ۔ اور رشتہ قرابت کے بارے میں بھی ڈرو ۔ بے شک اللہ تعالیٰ تم پر حاضر و ناظر ہے ۔
لوگو ! اپنے رب سے ڈرو جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا اور اسی جان سے اس کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت مرد و عورت دنیا میں پھیلا دیے ۔ 1 اس خدا سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنے حق مانگتے ہو ، اور رشتہ و قرابت کے تعلّقات کو بگاڑنے سے پرہیز کرو ۔ یقین جانو کہ اللہ تم پر نگرانی کر رہا ہے ۔
اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو جس نے تم کو ایک ہی جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوزا پیدا کیا اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیں اور اﷲ سے ڈرو جسکے واسطے سے ایکدوسرے سے مطالبہ کرتے ہو اور رشتہ داریوں ( کو توڑنے ) سے ڈرو بیشک اﷲ تعالیٰ تمہارے اوپر نگران ہے
اے لوگو ! اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا ، اور اسی سے اس کی بیوی پیدا کی ، اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں ( دنیا میں ) پھیلا دیئے ۔ اور اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنے حقوق مانگتے ہو ، ( ١ ) اور رشتہ داریوں ( کی حق تلفی سے ) ڈرو ۔ یقین رکھو کہ اللہ تمہاری نگرانی کررہا ہے ۔
لوگو!اپنے اس رب سے ڈرتے رہو ، جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا پھراسی سے اس کاجو ڑا بنایا ، پھران دونوں سے ( دنیامیں ) بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیں اور اللہ سے ڈروجس کاواسطہ دے کرتم ایک دوسرے سے اپنا حق مانگتے ہو اور رشتہ ناطے توڑنے سے بھی بچو ، اللہ سے ڈروبلاشبہ اللہ تم پر نظررکھے ہوئے ہے
اے لوگو ! ( ف۲ ) اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا ( ف۳ ) اور اسی میں سے اس کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت سے مرد و عورت پھیلا دیئے اور اللہ سے ڈرو جس کے نام پر مانگتے ہو اور رشتوں کا لحاظ رکھو ( ف٤ ) بیشک اللہ ہر وقت تمہیں دیکھ رہا ہے ،
اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہاری پیدائش ( کی ابتداء ) ایک جان سے کی پھر اسی سے اس کا جوڑ پیدا فرمایا پھر ان دونوں میں سے بکثرت مردوں اور عورتوں ( کی تخلیق ) کو پھیلا دیا ، اور ڈرو اس اللہ سے جس کے واسطے سے تم ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو اور قرابتوں ( میں بھی تقوٰی اختیار کرو ) ، بیشک اللہ تم پر نگہبان ہے