मुझे 'मलए आला' (ऊपरी लोक के फ़रिश्तों) का कोई ज्ञान नहीं था, जब वे वाद-विवाद कर रहे थे
مجھے اُس وقت کاکوئی علم نہیں ہے جب سب سے اونچی مجلس کے بارے میں وہ آپس میں جھگڑرہے تھے۔
مجھے عالمِ بالا کی باتوں کی کچھ خبر نہ تھی جبکہ وہ جھگڑ رہے ہوں گے ۔
مجھے تو ملاءِ اعلیٰ ( عالمِ بالا ) کی کوئی خبر نہ تھی جبکہ وہ ( فرشتے ) آپس میں بحث کر رہے تھے ۔
۔ ( ان سے کہو ) ‘’ مجھے اس وقت کی کوئی خبر نہ تھی جب ملاء اعلیٰ میں جھگڑا ہو رہا تھا ۔
اور مجھے عالم بالا ( کی باتوں ) کا کچھ بھی پتا نہ تھا ، جس وقت کہ وہ ( فرشتے حضرت آدم علیہ السلام کے حوالے سے ) جھگڑ رہے تھے
مجھے عالم بالا کی باتوں کا کچھ علم نہیں تھا جب وہ ( فرشتے ) سوال جواب کر رہے تھے ۔ ( ٢٧ )
مجھے تو عالم بالاکے متعلق کچھ علم نہ تھاجب وہ جھگڑ رہے تھے
مجھے عالم بالا کی کیا خبر تھی جب وہ جھگڑتے تھے ( ف۹۱ )
مجھے تو ( اَزخود ) عالمِ بالا کی جماعتِ ( ملائکہ ) کی کوئی خبر نہ تھی جب وہ ( تخلیقِ آدم کے بارے میں ) بحث و تمحیص کر رہے تھے