इसी तरह उन लोगों के पास भी, जो उन से पहले गुज़र चुके हैं, जो भी रसूल आया तो उन्होंने बस यही कहा, "जादूगर है या दीवाना!"
اسی طرح اُن لوگوں کے پاس جوان سے پہلے تھے،کوئی رسول نہیں آیا مگر انہوں نے کہا : ’’یہ جادوگرہے یادیوانہ ہے ۔
ایسے ہی ان کے اگلوں کے پاس جو رسول بھی آیا ، اس کو انہوں نے جادوگر یا دیوانہ ٹھہرایا ۔
اسی طرح وہ لوگ جو ان سے پہلے گزرے ہیں ( ان کے پاس ) کوئی ایسا رسول نہیں آیا جسے انہوں نے جادوگریا دیوانہ نہ کہا ہو ۔
یونہی ہوتا رہا ہے ، ان سے پہلے کی قوموں کے پاس بھی کوئی رسول ایسا نہیں آیا جسے انہوں نے یہ نہ کہا ہو کہ یہ ساحر ہے یا مجنون 49 ۔
اسی طرح ان کے پاس جو بھی رسول آیا ( تو ) انہوں نے کہا ( یہ ) جادوگر ہے یا ( پھر ) دیوانہ ( ہے )
اسی طرح ان سے پہلے جو لوگ تھے ان کے پاس بھی کوئی پیغمبر ایسا نہیں آیا جس کے بارے میں انہوں نے یہ نہ کہا ہو کہ : جادوگر ہے ، یا دیوانہ ہے ۔
اسی طرح ان ( کفار مکہ ) سے پہلےجو رسول بھی ان کے پاس آیااسے لوگوں نے یہی کہاوہ جادوگرہے یا مجنون ہے
یونہی ( ف۵٦ ) جب ان سے اگلوں کے پاس کوئی رسول تشریف لایا تو یہی بولے کہ جادوگر ہے یا دیوانہ
اسی طرح اُن سے پہلے لوگوں کے پاس بھی کوئی رسول نہیں آیا مگر انہوں نے یہی کہا کہ ( یہ ) جادوگر ہے یا دیوانہ ہے