Blog
Books
Search Hadith

باب: مار پیٹ کا قصاص اور امیر کو اپنے سے قصاص دلوانے کا بیان ۔

CHAPTER: Retaliation Of A Ruler On Himself For Striking Someone.

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ تقسیم کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک شخص آیا اور آپ کے اوپر جھک گیا تو اس کے چہرے پر خراش آ گئی تو آپ نے ایک لکڑی جو آپ کے پاس تھی اسے چبھو دی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: آؤ قصاص لے لو ۱؎ وہ بولا: اللہ کے رسول! میں نے معاف کر دیا۔

Narrated Abu Saeed al-Khudri: When the Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم was distributing something, a man came towards him and bent down on him. The Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم struck him with a bough and his face was wounded. The Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم said to him: Come and take retaliation. He said: no, I have forgiven, Messenger of Allah!.

Haidth Number: 4536
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہم سے خطاب کیا اور کہا: میں نے اپنے گورنر اس لیے نہیں بھیجے کہ وہ تمہاری کھالوں پہ ماریں، اور نہ اس لیے کہ وہ تمہارے مال لیں، لہٰذا اگر کسی کے ساتھ ایسا سلوک ہو تو وہ اسے مجھ تک پہنچائے، میں اس سے اسے قصاص دلواؤں گا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر کوئی شخص اپنی رعیت کو تادیباً سزا دے تو اس پر بھی آپ اس سے قصاص لیں گے، وہ بولے: ہاں، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں اس سے قصاص لوں گا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اپنی ذات سے قصاص دلایا۔

Narrated Abu Firas: Umar bin al-Khattab (ra) addressed us and said: I did not send my collectors (of zakat) so that they strike your bodies and that they take your property. If that is done with someone and he appeals to me, I shall take retaliation on him. Amr ibn al-As said: If any man (i. e. governor) inflicts disciplinary punishment on his subjects, would you take retaliation on him too? He said: Yes, by Him in Whose hand my soul is, I shall take retaliation on him. I saw that the Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم has given retaliation on himself.

Haidth Number: 4537