Blog
Books
Search Hadith

حریرہ کا بیان

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کو جب بخار آتا تو آپ حریرہ کھانے کا حکم دیتے، اور فرماتے: یہ غمگین کے دل کو سنبھالتا ہے، اور بیمار کے دل سے اسی طرح رنج و غم دور کر دیتا ہے جس طرح کہ تم میں سے کوئی عورت اپنے چہرے سے میل کو پانی سے دور کر دیتی ہے ۱؎۔

It was narrated that ‘Aishah said: “If any of his family members became ill, the Messenger of Allah (ﷺ) would order that some broth be made. And he would say: ‘It consoles the grieving heart and cleanses the ailing heart, as anyone of you cleanses her face of dirt with water.’”

Haidth Number: 3445
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایک ایسی چیز کو لازماً کھاؤ جس کو دل نہیں چاہتا، لیکن وہ نفع بخش ہے یعنی حریرہ چنانچہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں میں سے کوئی بیمار ہوتا تو ہانڈی برابر چولھے پر چڑھی رہتی یعنی حریرہ تیار رہتا یہاں تک کہ دو میں سے کوئی ایک بات ہوتی یعنی یا تو وہ شفاء یاب ہو جاتا یا انتقال کر جاتا ۔

It was narrated from ‘Aishah that the Prophet (ﷺ) said: “You should eat the beneficial thing that is unpleasant to eat: Talbinah,” meaning broth. If any member of the family of the Messenger of Allah (ﷺ) was sick, the cooking pot would remain on the fire until one of two things happened, either the person recovered or died.

Haidth Number: 3446