Blog
Books
Search Hadith

عشاء کو عتمہ کی نماز کہنے کی ممانعت

Chapter: Prohibition Of Saying The Atamah Prayer (Prayer Of Darkness)

2 Hadiths Found
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اعراب ( دیہاتی لوگ ) تمہاری نماز کے نام میں تم پر غالب نہ آ جائیں، اس لیے کہ ( کتاب اللہ میں ) اس کا نام عشاء ہے، اور یہ لوگ اس وقت اونٹنیوں کے دوہنے کی وجہ سے اسے «عتمہ» کہتے ہیں ۱؎۔

It was narrated that Ibn 'Umar said: I heard the Messenger of Allah say: 'Do not let the Bedouin make you change the name of your prayer. It is the 'Isha', and they bring their camels in and milk them at nightfall.'

Haidth Number: 704
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اعراب ( بدوی ) تمہاری نماز کے نام کے سلسلے میں تم پر غالب نہ آ جائیں ، ابن حرملہ نے یہ اضافہ کیا ہے: اس کا نام «عشاء» ہے، اور یہ اعرابی اسے اس وقت اپنی اونٹنیوں کے دوہنے کی وجہ سے «عتمه» کہتے ہیں ۔

It was narrated from Abu Hurairah that: The Prophet said: Do not let the Bedouins make you change the name of your prayer. Ibn Harmalah added: Rather it is the 'Isha', but they say the 'Atamah because they bring their camels in for milking at that time (when it is dark).

Haidth Number: 705