Blog
Books
Search Hadith

یوم عاشوراء کا روزہ۔

6 Hadiths Found
Haidth Number: 1733
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ آئے تو یہودیوں کو روزہ رکھتے ہوئے پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: یہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا: یہ وہ دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو نجات دی، اور فرعون کو پانی میں ڈبو دیا، تو موسیٰ علیہ السلام نے اس دن شکریہ میں روزہ رکھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ تم سے زیادہ حق رکھتے ہیں ۱؎، آپ صلی اللہعلیہ وسلم نے اس دن روزہ رکھا، اور لوگوں کو بھی روزہ رکھنے کا حکم دیا ۔

It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Prophet (ﷺ) came to Al- Madinah, and he found the Jews observing a fast. He said: ‘What is this?’ They said: ‘This is the day when Allah saved Musa and drowned Pharaoh, so Musa fasted this day in gratitude.’ The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘We have more right to Musa than you do.’ So he fasted (that day) and enjoined (others) to fast it also.’”

Haidth Number: 1734
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے عاشوراء کے دن فرمایا: آج تم میں سے کسی نے کھانا کھایا ہے ؟ ہم نے عرض کیا: بعض نے کھایا ہے اور بعض نے نہیں کھایا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کھایا ہے اور جس نے نہیں کھایا ہے دونوں شام تک کچھ نہ کھائیں، اور«عروض» ۱؎ والوں کو کہلا بھیجو کہ وہ بھی باقی دن روزہ کی حالت میں پورا کریں ۲؎۔ راوی نے کہا اہل عروض سے آپ مدینہ کے آس پاس کے دیہات کو مراد لیتے تھے۔

It was narrated from Muhammad bin Saifi that the Messenger of Allah (ﷺ) said to us on the Day of ‘Ashura’: “Has anyone among you eaten today?” We said: “Some of us have eaten and some of us have not.” He said: “Complete the rest of your day (i.e., do not eat for the rest of the day), whoever has eaten and whoever has not eaten. And send word to the people of the suburbs to complete the rest of their day.” He was referring to the people of the suburbs around Al-Madinah.

Haidth Number: 1735
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں اگلے سال زندہ رہا تو محرم کی نویں تاریخ کو بھی روزہ رکھوں گا ۔ ابوعلی کہتے ہیں: اسے احمد بن یونس نے ابن ابی ذئب سے روایت کیا ہے، اس میں اتنا زیادہ ہے: اس خوف سے کہ عاشوراء آپ سے فوت نہ ہو جائے ۔

It was narrated from Ibn ‘Abbas that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “If I live until next year, I will fast the ninth day (of Muharram) too.”

Haidth Number: 1736
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عاشوراء ( محرم کی دسویں تاریخ ) کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ وہ دن ہے جس میں دور جاہلیت کے لوگ روزہ رکھتے تھے، لہٰذا تم میں سے جو روزہ رکھنا چاہے تو رکھے، اور جو نہ چاہے نہ رکھے ۔

It was narrated from ‘Abdullah bin ‘Umar that the Day of ‘Ashura’ was mentioned in the presence of the Messenger of Allah (ﷺ). The Messenger of Allah (ﷺ) said: “That was a day when the people of the Ignorance used to fast. So whoever among you wants to fast may do so, and whoever does not want to may leave it.”

Haidth Number: 1737
Haidth Number: 1738