Blog
Books
Search Hadith

قرآن کریم کی تعلیم پر اجرت لینے کا بیان

2 Hadiths Found
میں نے اہل صفہ میں سے کئی لوگوں کو قرآن پڑھنا اور لکھنا سکھایا، تو ان میں سے ایک شخص نے مجھے ایک کمان ہدیے میں دی، میں نے اپنے جی میں کہا: یہ تو مال نہیں ہے، یہ اللہ کے راستے میں تیر اندازی کے لیے میرے کام آئے گا، پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم کو یہ اچھا لگے کہ اس کمان کے بدلے تم کو آگ کا ایک طوق پہنایا جائے تو اس کو قبول کر لو ۱؎۔

It was narrated that 'Ubadah bin Samit said: I taught people from Ahtus-Suffah Qur'an and how to write, and one of them gave me a bow. I said: 'It is not money, and I can shoot (with it) for the sake of Allah., I asked the Messenger of Allah (ﷺ) about it and he said: 'If it would please you to have a necklace of fire placed around your neck, then accept it.'

Haidth Number: 2157
میں نے ایک شخص کو قرآن پڑھنا سکھایا تو اس نے مجھے ایک کمان ہدیے میں دی، میں نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم نے یہ لی تو آگ کی ایک کمان لی ، اس وجہ سے میں نے اس کو واپس کر دیا۔

It was narrated that Ubayy bin Ka'b said: I taught a man the Qur'an, and he gave me a bow. I mentioned that to the Messenger of Allah (ﷺ) and he said: 'If you accept it you will be accepting a bow of fire.' So I returned it.

Haidth Number: 2158