Blog
Books
Search Hadith

قرض اس نیت سے لینا کہ اسے واپس بھی کرنا ہے اس کے فضل کا بیان

2 Hadiths Found
وہ قرض لیا کرتی تھیں تو ان کے گھر والوں میں سے کسی نے ان سے کہا: آپ ایسا نہ کریں، اور ان کے ایسا کرنے کو اس نے ناپسند کیا، تو وہ بولیں: کیوں ایسا نہ کریں، میں نے اپنے نبی اور خلیل صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: کوئی بھی مسلمان ایسا نہیں جو قرض لیتا ہو اور اللہ جانتا ہو کہ وہ اس کو ادا کرنا چاہتا ہے مگر اللہ اس کو دنیا ہی میں اس سے ادا کرا دے گا ۱؎۔

It was narrated that : the Mother of the Believers Maimunah used to take out loans frequently, and some of her family said: “Do not that,” and they denounced her for that. She said: “No. I heard my Prophet (ﷺ) and my close friend say: ‘There is no Muslim who takes out a loan and Allah(SWT) knows that he intends to pay it back, but Allah(SWT) will pay it back for him in this world.'”

Haidth Number: 2408
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قرض دار کے ساتھ ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنا قرض ادا کر دے، جب کہ وہ قرض ایسی چیز کے لیے نہ ہو جس کو اللہ ناپسند کرتا ہے، راوی کہتے ہیں کہ عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما اپنے خازن سے کہتے کہ جاؤ میرے لیے قرض لے کر آؤ، اس لیے کہ میں ناپسند کرتا ہوں کہ میں کوئی رات گزاروں اور اللہ تعالیٰ میرے ساتھ نہ ہو۔

It was narrated from 'Abdullah bin Ja'far that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “Allah will be the borrower until he pays off his debt, so long as it (the loan) is not for something that Allah dislikes.”

Haidth Number: 2409